close

LEATHER STANDARD کیا ہے؟

OEKO-TEX® LEATHER STANDARD چمڑے کی مصنوعات اور ان کے لوازمات کے لیے، عمل کاری کے تمام درجوں پر ایک عالمی معیار کے مطابق بنایا گیا آزادانہ جانچ کا طریقہ  اور تصدیقی عمل  ہے۔ LEATHER STANDARD تصدیق سائنسی معیار کے کیٹلاگ اور غیر جانبدار تحقیقی جانچ  کی بنیاد پر، مصنوعات  کے انسانی و ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ چمڑے کی فراہمی کے سل  میں موجود ادارے کے لیے مخصوص مصنوعات ذمہ داری معاونت فراہم کرتی ہے۔ صارفین اور خریداروں کے لیے، LEATHER STANDARD مصنوعات کے  لیبل ایک قابل بھروسہ ثبوت ہے کہ چمڑے سے تیار کردہ اشیاء  کو نقصان دہ  عوامل سے محفوظ رکھنے کے لیے سخت عالمی معیارات کے ساتھ جانچ کیا جاتا ہے۔

ماحول دوست اور سماجی طور پر ذمہ دار پیداوار کے مراکز کے لیے OEKO-TEX® STeP (کپڑے اور چمڑے کی مستحکم پیداوار) کے ساتھ مل کر، LEATHER  STANDARD MADE IN GREEN بذریعہ OEKO-TEX® چمڑے کے اشیاء کے لیے نشان فراہم کرنے کی بنیاد تشکیل دیتا ہے۔

مزید تفصیلات

نقصان دہ  عوامل کے لیے OEKO-TEX® LEATHER STANDARD جانچ  کا تصور بنیادی نظام  پر مبنی ہے۔ اس کا مطلب یہ کہ تصدیقی چمڑے کی قدر کی تخلیقی عمل کے ہر مرحلے کے لیے دستیاب ہے، اور یہ کہ مزید جانچ  کے  عمل کاری کے سابقہ مراحل کی اسناد کی شناخت بعد کے مراحل پر بھی کی جاتی ہے

LEATHER STANDARD سند اور نشان کو صرف اس صورت میں جاری کیا جاتا ہے جب صرف بیرونی ریشے کے ہی نہیں، بلکہ سینے والے دھاگے، لائننگز یا کوٹنگز اور چھاپنے، نیز بٹنز یا زپرز جیسے لوازمات سمیت، اشیاء کے تمام حصے کامیابی کے ساتھ عائد کردہ معیار کی تعمیل کریں

ضرر رساں عوامل کے لیے LEATHER STANDARD جانچ  مصنوعات کے مطلوبہ مقصد پر مبنی ہیں۔ جلد سے ٹکراؤ جتنا زیادہ ,جلد جتنی حساس ہو گی، انسانی و ماحولیاتی تقاضے اتنے ہی سخت ہوں گے۔ اسی تناظر میں، LEATHER STANDARD مصنوعات  کی چار کلاسز کے درماین تفریق کرتا ہے:

  • مصنوعات کی درجہ بئدی I:
    نوزائیدہ اور تین سال تک کے بچوں کے لیے چمڑے کے اشیاء اور مواد: چمڑۓ کے کپڑے، چمڑے کے دستانے، نوزائیدہ کے لیے بھیڑ کی چمڑی  اونی کمبل، فرز، اور اسی طرح دیگر.
  • مصنوعات کی درجہ بئدی II:
    وہ مصنوعات جو جلد سے قریب سے ٹکراتی ہیں: چمڑے کے پتلون جیکٹس، چمڑے کے دستانے، چمڑے کی ٹوپیاں اور اس طرح دیگر
  • مصنوعات کی درجہ بئدی III:
    جلد سے ذرا فاصلے پر استعمال ہونے والی مصنوعات  لائنوں والی چمڑے کی جیکٹس/کوٹس، چمڑۓ کے بستے ، چمڑے کی بیلٹس، اور اس طرح دیگر
  • مصنوعات کی درجہ بئدی IV:
    تزئین و آرائش کے امواد: اپ ہولسٹری کے کوورز، اور اس طرح دیگر

    کیا آپ جانتے ہے کہ ہم آپ کے لیے چمژے کے معیار کے مطابق جوتے کی تصدیق بھی کرتے ہیں؟

    LEATHER STANDARD کیسے آپ کی مدد کر سکتا ہے؟

    LEATHER STANDARD سند کے ساتھ، آپ تمام اہم صارفین کی منڈیوں  میں اپنی مصنوعات  کی قانونی تعمیل کو یقینی بناتے ہیں۔ اسی وقت پر، LEATHER STANDARD مصنوعات نشان آپ کو عالمی سطح پر اپنی اعلیٰ شناخت اور پذیرائی کی وجہ سے اپنے چمڑے کے اشیاء کی فروخت کے لیے ایک مثالی ذریعہ فراہم کرتا ہے۔ سب سے اہم بات، LEATHER STANDARD ان خصتکار  اور خردہ فروشوں کے لیے فراہم کنندہ کے تعلقات کو آسان اور تیز رفتار بناتا ہے جو اپنے صارفین کے لیے مصنوعات  کی حفاظت چاہتے ہیں۔

    بنیادی حقائق

    میعاد

    LEATHER STANDARD سند کی میعاد 12 ماہ ہے اور اس کی تجدید سالانہ کی جا سکتی ہے۔ ہم تجدید کے عمل کو میعاد کے اختتام سے تین ماہ پہلے تک شروع کرنے کی تجویز دیتے ہیں تاکہ مصنوعات  کی مسلسل حفاظت اور بنیادی  OEKO-TEX® نظام کے ہمراہ بے خلل عمل کاری کو یقینی بنا سکیں۔ بہت سی ڈاؤن اسٹریم اسناد  فراہم کنندہ کی جانب سے پہلے سے تصدیق شدہ حصوں پر منحصر ہوتی ہیں۔

    مخصوص گروہ؛

    چمڑے کے مواد یا تیار سامان کا کوئی بھی صنت کار یا دوبارہ بیجنے والا عمل کاری کے کسی بھی مرحلے سے بشمول تمام معتلقہ کاروباری سرگرمیاں۔

    معیار / تقاضے

    OEKO-TEX® LEATHER STANDARD کے معیار کی فہرست میں جانچ عوامل کی وسیع اقسام شامل ہوتی ہیں اور اسے تازہ ترین سائنسی دریافتوں، صنعت کے اقدامات میں تبدیلیوں اور منڈی میں نئے رجحانات کی بنیاد پر سالانہ نیا بنایا  جاتا ہے۔

    بہت سی صورتوں میں، جانچ کا معیار اور حد کی قدریں  قانونی تقاضوں سے کہیں زیادہ ہوتی ہیں۔ متعدد اضافی ممکنہ ضرر رساں عوامل کی شمولیت LEATHER STANDARD کے اس قائدانہ کردار کو واضح طور پر عیاں کرتی ہے جو اب وہ ادا کرتا آ رہا ہے۔

    LEATHER STANDARDکے نقصان دہ عوامل کے لیے جانچ میں درج ذیل شامل ہیں:

    • وہ عوامل جو ممنوع ہیں اور قانونی ضابطے کے تحت ہیں
    • کیمیائی مواد جن کا صحت کے لیے نقصان دہ  ہونا معلوم ہے لیکن ابھی تک قانونی ضابطے کے تحت نہیں ہیں
    • ایسے عوامل جن کا صحت کے لیے نقصان دہ  ہونا معلوم ہے

    تصدیقی عمل؛

    • درخواست
      درخواست دہندہ درخواست فارم مکمل کرتا ہے اور جانچ کے لیے مصنوسات  کے نمائندہ نمونے فراہم کرتا
    • جانچ کا عمل؛
       ہم آپ کی درخواست کی گزارش کے حوالے سے ایک انفرادی جانچ  پلان تیار کرتے ہیں، فراہم کردہ نمونوں کو اپنی تجربہ گاہ میں جانچ  کرتے ہیں اور آپ کو ایک مفصل  تحقیقی دستاویز بھیجتے ہیں
    • تعمیل کا اعلامیہ / معیار کی یقین دہانی کا نظام
      اگر آپ کے جمع کروائے گئے مصنوعات  کے نمونے درکار LEATHER STANDARD کے معیار پر پورا اترتے ہیں، تو آپ کو تعمیل کے اعلامیے پر دستخط کرنے پڑیں گے کہ آپ کی موجودہ پیداوار  کی مصنوصی جانچ  کردہ نمونہ جاتی امواد کی تعمیل کرتی ہیں۔ علاوہ ازیں، آپ کو ثبوت فراہم کرنا ہو گا کہ آپ کے پاس معیار کی یقین دہانی کا نظام موجود ہے جو سند کے اجراء کی پوری مدت کے دوران آپ کی مصنوعات کے انسانی و ماحولیاتی معیار کو یقینی بناتا 
    • سائٹ پر آڈٹ
      آپ کے کام کی جگہ پر آن سائٹ آڈٹ کے دوران، ہمارے OEKO-TEX® ماہرین تصدیقی عمل کی تمام تفصیلات کی تصدیق کریں گے۔ آڈٹ تصدیقی عمل  کے ختم ہونے سے یا تو پہلے یا مختصر عرصے کے بعد ہو سکتا 
    • سند
      ہم آپ کو سند جاری کریں گے جو آپ کو اپنی مصنوعات  کو LEATHER STANDARD نشان  کے ساتھ نشان زد کرنے اور ان کی تشہیر کی اجازت دیتی 

    LEATHER STANDARD درخواست

    آپ کے فائدے ایک نظر میں

    • LEATHER STANDARD آپ کے معیار کی یقین دہانی کے لیے ایک عملی ذریعہ
    • ایسی چمڑے کی مصنوعات  کے ساتھ صارفی تحفظ جو– اندرونی وسائل صرف کیے بغیر انسانی ماحولیات کے لیے محفوظ ہیں اور قانون کے تابع ہیں۔
    • OEKO-TEX® معیار کے منظم فہرست کا اطلاق متواتر دنیا بھر میں کیا جاتا ہے اور یہ خریداری اور ترسیل کے لیے معیاری بنائے گئے تقاضے فراہم کرتا ہے، یوں معلومات کے بہاؤ کو آسان اور تیز رفتار بناتا ہے۔
    • LEATHER STANDARD کا بنیادی اصول عمل کاری کے ہر مرحلے پر چمڑے کی مصنوعات کی جانچ اورتصدیقی عمل   کی سہولت کاری کرتا ہے۔ – حتیٰ کہ پیچیدہ ساختوں والی مصنوعات  کے لیے بھی سابقہ مراحل کی اسناد استعمال کر کے جانچ  کے دوہرے اخراجات سے بچا جاتا ہے۔
    • زیادہ شفافیت، خاص کر پیداوار کے مختصر دورانیے اور مہنگے اندرونی معیار کی یقین دہانی کے نظام  والی ادارے کے لیے، مصنوعات  کے تحفظ میں اضافہ کرتی ہے اور وقت کی اہم بچتیں فراہم کرتی ہے۔
    • فریق ثالث کے تصدیق شدہ لیبل ہونے کے ناطے، LEATHER STANDARD شفاف طور پر مصنوعات کی زمہ داری  کی کوششوں کی ترویج کے لیے تسلیم شدہ فروخت  کا آلہ  ہے
    • بہت سے خردہفروش اور کاروباری نشان کے پاس LEATHER STANDARD کی بنیاد پر محدود کردہ عوامل کی فہرستیں (RSLs) موجود ہیں اور وہ اضافی جانچ کے دورانتصدیقی عمل  قبول کرتے ہیں۔
    • OEKO-TEX® میں فروخت کے مواقع یعنی خریداری کی رہنمائی اور بیرونی فہرستوں جیسا کہ Texbase CertLink اور Foursource

    ڈاؤن لوڈز

    ڈاؤن لوڈ کے لیے بروشرز