بند کریں

ECO PASSPORT کیا ہے؟

ECO PASSPORT بذریعہ OEKO-TEX®  کپڑے اور چمڑے کی مصنوعات کی تیاری میں استعمال کیے جانے والے کیمیائی مواد، رنگوں کے اجزاء اور امدادی اشیاء کے لیے ایک خود مختار، متعدد مرحلوں میں جانچ کا تصدیقی نظام ہے۔ طریقہ اس بات کی توثیق کرتا ہے کہ کیمیائی مصنوعات اور ان کے اجزاء حفاظت، استحکام اور باضابطہ تعمیل کے لیے خصوصی تقاضے پورے کرتے ہیں۔

ECO PASSPORT محدود کردہ مواد کی فہرست (RSL) پابندی والے مادوں کو LEATHER STANDARD, STANDARD 100, STeP کے تصدیق عمل کے ساتھ یکجا کرتی ہے۔ بغیر کسی روکاوٹ کے مربوکرتی ہے۔

مزید تفصیلات

ECO PASSPORT کا تقصدقی عمل اس بات کا جائزہ لینے کے لیے متعدد مراحل پر مشتمل ہوتا ہے کہ آیا کیمیائی مصنوعات میں موجود ہر انفرادی عامل انسانی صحت کے لیے تقصان دہ نہیں ہے اور یہ کہ یہ قانونی تقاضوں پر پورا اترتا ہے۔ سند حاصل کرنے کے لیے پہلے دو مراحل لازمی ہیں۔ فی الوقت تیسرا مرحلہ اختیاری ہے۔

  1. CAS نمبر اسکریننگ: 
    CAS نمبر اسکریننگ کے دوران ہم درخواست دہندہ کی جانب سے واضح کیے جانے والے مصنوعات کے اجزاء کا موازنہ نقصان دہ کیمیائی مواد کی فہرست کے ساتھ ECO PASSPORT (RSL/MRSL) اور SVHC امیدواروں کی فہرست   REACH کے لیے کرتے ہیں۔
  2. تجزیاتی جانچ:

    ہماری جانچ میں تجزیاتی تصدیق یہ یقینی بناتی ہے کہ مصدقہ کیمیائی مواد کو ایسے کپڑے اور چمڑے کے نمونوں کی مستحکم پیداوار کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جو انسانی ماحولیات کے لیے محفوظ ہیں۔

  3. ذاتی جائزہ اور آن سائٹ دورہ (اختیاری):
    ایک آن سائٹ آڈٹ (اختیاری) سہولت کی سطح پر خود تشخیص (لازمی) کے حصے کے طور پر صنعت کار کی طرف سے جمع کرائے گئے ڈیٹا کی تصدیق کرتا ہے۔ درخواست دہندگان کے پاس ماحولیاتی انتظام، صحت اور حفاظت، کوالٹی مینجمنٹ اور سماجی ذمہ داری کے لیے نظام موجود ہونا چاہیے۔

      ZDHC کی تعمیل

      • CAS نمبر اسکریننگ اور تجزیاتی توثیق کی تکمیل ZDHC کی تعمیل کے پہلا مرحلے پر لے جاتی ہے۔

      • لازمی خود تشخیص کے ساتھ ساتھ، سائٹ پر آڈٹ ZDHC کی تعمیل لیول 2 کے لیے اہل ہے۔ اگر کیمیائی خطرہ کی تشخیص کی صلاحیت سے متعلق تقاضے بھی پورے کیے جاتے ہیں، تو سطح 3 بھی ممکن ہے۔

      ECO PASSPORT بمقابلہ ZDHC کیمیکلز زیرو پروگریسو لیول (CtZ-P)

      OEKO-TEX® ECO PASSPORT کو ZDHC کیمیکل ٹو زیرو پروگریسو لیول (CtZ-P) کے لیے تیسرے فریق کے سرٹیفیکیشن کے طور پر منظور کیا گیا ہے اور اس طرح ZDHC کی مطابقت کے لیے اعلیٰ ترین تقاضوں کو پورا کرتا ہے۔

      ZDHC نے حال ہی میں اپنا CtZ-پروگریسو عبوری مرحلہ شروع کیا۔ CtZ-پروگریسو عبوری مرحلے کے لیے ضروری ہے کہ فارمولیشن ZDHC MRSL V3.1 لیول 2 یا 3 کی مطابقت کے لیے تصدیق شدہ ہو۔

      ECO پاسپورٹ کی تصدیق شدہ مصنوعات کو ZDHC گیٹ وے میں CtZ-Progressive سطح پر تفویض کیا جائے گا جو فارمولیٹر کی طرف سے خود اعلانیہ ہے۔

      PASSPORT آپ کی مدد کیسے کر سکتا ہے؟

      کیمیائی صنعت

      ECO PASSPORT تصدیق عمل آپ کی کیمیائی مواد کی قابل بھروسہ فریق ثالث کی تصدیق ہے جو اپنی مصنوعات کو بیچنے میں آپ کی مدد اس وقت کرتی ہے جب بات مصنوعات کی ذمہ دارئ اور پائیدارطریقوں کی ہو۔

      ٹیکسٹائل / چمڑے کی صنعت

      ECO PASSPORT کا تصدیق عمل ایسے کیمیائی مواد کے انتخاب میں آپ کی مدد کرتا ہے جو ماحول دوست ہیں اور انسانی ماحولیات کے تناظر میں بے ضرر ہیں۔ آپ کو استعمال شدہ عوامل پر، ان کے حصول کے ساتھ ہی سے، حتیٰ کہ انہیں اپنے پیداوری کے عمل میں صرف کرنے سے پہلے بھی ان پر قابل بھروسہ قابو مہیا ہوتا ہے۔

      وائٹ پیپر ECO PASSPORT

      ہمارا وائٹ پیپر مفت ڈاؤن لوڈ کریں اور سیکھیں کہ منظم، عدادوشمار پر مبنی اندراجی اختیارکے ذریعے اپنے اثرات کیسے کم کریں۔

      بنیادی حقائق

      میعاد

      ایک ECO PASSPORT سند کی میعاد ایک سال کی ہے اور اس کی میعاد ختم ہونے سے پہلے تین ماہ تک کے لیے اس کی تجدید کی جا سکتی ہے۔

      درخواست میں تعمیل کے اعلامیے پر دستخط کرنے سے، درخواست دہندہ OEKO-TEX® انجمن کو اس کی تصدیق شدہ مصنوعات پر اس سند کی معیاد کے عرصے کے دوران اختیاری جانچ کے انجام دینے کا مجاز کرتا ہے۔ آپ سند کی میعاد ختم ہونے سے پہلے تین ماہ قبل اس کی تجدید کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

      ہدفی گروپ

      کپڑے یا چمڑے کے کیمیائی مواد کا کوئی بھی پیداواری ادارہ ECO PASSPORT سند کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ ECO PASSPORT ایسی تمام کیمیائی مصنوعات (کیمیائی جز، رنگوں کے اجزاء اور امدادی اشیاء) - اور ان کی نسخہ سازیوں کے لیے موزوں ہے - جنہیں کپڑے، چمڑے، لباس، جوتے، گھریلو کپڑے یا اسی طرح کے شعبوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

      کیمیائی مواد کے تھوک فروش اور دوبارہ فروخت کنندگان اپنے ہی نام پر کیمیائی مواد کے پیداواری ادارے کی سند کے ذریعے پہلے ہی احاطہ کردہ مصنوعات کے لیے اس صورت میں ایک ECO PASSPORT سند کی درخواست دے سکتے ہیں اگر ساخت میں کوئی اضافی تبدیلیاں نہ کی گئی ہوں۔ 

      اگر پیداواری ادارے کی کوئی سند دستیاب نہیں، تو تقسیم کاران اور خوردہ فروش کے لیے محدود تصدیقی عمل کی خاطر درخواست دینا ممکن ہوتا ہے۔ اس عارضی تصدیق کی تجدید صرف ایک مرتبہ کی جا سکتی ہے۔ جسکی ذیادہ سے ذیادہ معیاد کل دو سال ہے۔ (کیمیائی پیداواری ادارے کے لیے سند کی سالانہ تجدید محدود نہیں ہے۔)

      معیار / تقاضے

      ECO PASSPORT کی سرٹیفیکیشن قانونی تقاضوں کے ساتھ تمام دیگر OEKO-TEX® سروسز (مثلاً STANDARD 100 RSL اور STeP MRSL) سے ضرر رساں عوامل کے لیے تقاضوں کو جمع کرتی ہے۔ ECO PASSPORT RSL سالانہ، نئی سائنسی دریافتوں، قانونی تقاضوں اور مارکیٹ کی ردوبدل کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

      سرٹیفیکیشن کا عمل

      • درخواست
        درخواست دہندہ درخواست فارم مکمل کرتا ہے اور استعمال شدہ کیمیائی امواد پرڈیٹا جمع کرواتا ہے۔
      • ذاتی جائزہ 
        درخواست دہندہ ذاتی جائزے کے سوالنامے کی شکل میں موجودہ مینوفیکچرنگ کی فضا کے متعلق ڈیٹا جمع کرواتا ہے۔
      • RSL / MRSL چیک
        ہم ظاہر کردہ عوامل کا CAS نمبر کا موازنہ انجام دیتے ہیں
      • تجزیاتی تصدیق
        ہم اپنی لیبز میں کیمیائی امواد کا تجزیہ کرتے ہیں۔
      • آن سائٹ دورہ (اختیاری)
        ہم مرکز کی سطح پر درخؤاست دہندہ کے فراہم کردہ ڈیٹا کو چیک کرنے کے لیے کمپنی کا دورہ انجام دیتے ہیں۔
      • سند کا اجراء
        ہم آپ کے لیے تمام متعلقہ رپورٹس اور ECO PASSPORT سند جاری کرتے ہیں۔

      آپ کے فائدے ایک نظر میں

      • ECO PASSPORT آزادانہ توثیق شدہ ذمہ دارانہ سورسنگ والے ایسے کیمیائی امواد کے لیے ٹیکسٹائل اور چمڑے کے مینوفیکچررز کو ایک قابل اعتماد حل فراہم کرتا ہے جو انسانی ماحولیات اور ماحول کے لیے محفوظ ہوتے ہیں۔ 
      • ECO PASSPORT قانونی تقاضوں، ZDHC لیول 1-3، REACH SVHC فہرست، GoBlu/BHive، Foursource اور انڈسٹری کے دیگر اقدامات کی تعمیل یقینی بناتا ہے۔
      • فریق ثالث کی سرٹیفیکیشن مارکیٹ کی طلب کے مطابق شفافیت فراہم کرتے ہوئے پراڈکٹ کے رازدارانہ ڈیٹا کی حفاظت کرتی ہے۔
      • ECO PASSPORT کیمیائی مواد کے مینیجرز کو بارآوری کا آغاز کرنے سے پہلے عوامل کے اوپر قابل بھروسہ کنٹرول فراہم کرتا ہے۔
      • ECO PASSPORT طریقہ کار کے حوالے سے تاثرات مقرر کرتا ہے لہٰذا تجزیے کے اضافی اخراجات سے بچنے کے لیے ہر مرحلے پر بہتریوں کا اطلاق کیا جا سکتا ہے۔
      • ECO PASSPORT بے خلل طور پر OEKO-TEX® ماڈیولر سسٹم اور ڈاؤن اسٹریم سرٹیفیکیشنز (ماحول دوست بارآوری کے مراکز کے لیے STeP، STANDARD 100 اور محفوظ تر پراڈکٹس کے لیے LEATHER STANDARDS) میں ضم ہو جاتا ہے۔
      • •متعدد مرحلوں کے سسٹم میں تقسیم سے مراد یہ ہے کہ درکار کسی بھی بہتریوں کو ہر مرحلے کے بعد انجام دیا جا سکتا ہے، یوں تجزیے کے غیر ضروری اخراجات سے بچا جا سکتا ہے۔
      • ECO PASSPORT OEKO-TEX® خریداری کی گائیڈ کے ذریعے سند یافتہ کیمیائی امواد کی ترویج کرتا ہے - جو کہ ایک ایسا مفت، آن لائن سورسنگ ٹول ہے جس تک 250,000 مرتبہ/سال سے زیادہ رسائی کی جاتی ہے۔

      ڈاؤن لوڈز