Türkiye
Bangladesh
پاکستان
中国
بند کریں

آپ بھی OEKO-TEX® معیاری نظام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

OEKO-TEX® کے پس منظر میں تصور دو حوالوں سے ماڈیولر

ایک طرف، ہمارے OEKO-TEX® خدمات مصنوعات کی رئنج  میں انفرادی مصنوعات آپ کو انتظامی سطح پر اضافی طور پر اپنی مصنوعات کی ذمہ داری سے متعلق مختلف پہلوؤں سے نبرد آزما ہونے کی اجازت دیتی ہیں – مثال کے طور پر، آپ کے کیمیائی نظم کے انتظام کو بہتر بنانے کے ذریعے، نقصان دہ عوامل کے لیے آپ کی مصنوعات کو جانچ کرنے یا شفاف اور ماحول دوست پیداواری عمل کی فضا قائم کرنے کے ذریعے۔

دوسری طرف، OEKO-TEX® کی اسناد اور خود مصنوعات کے نشان، ماڈیولر اصول پر مبنی ہیں:

  • مثال کے طور پر،  OEKO-TEX® STANDARD 100 اور  OEKO-TEX® LEATHER STANDARD  کے مطابق مصنوعات کی اسناد واضح طور پر سند یافتہ مواد کےذرائع  کے استعمال کی اجازت دیتی ہیں۔ کپڑے اور چمڑے کی مصنوعات کے حصوں، بشمول دھاگہ، ریشہ، تیار اور رنگ کردہ ریشہ، اور فوری تیار کپڑے کو عمل کاری کے کسی بھی مرحلے پر سند یافتہ بنایا جا سکتا ہے۔ پیداواری کے بعد کے مراحل میں، انفرادی نتائج کے لیے موجودہ اسناد کی شناخت کی جاتی ہے، جس کا مطلب یہ کہ دوہری جانچ سے بنیادی طور پر بچا جا سکتا ہے اور کسی بھی ادارے، حتیٰ کہ متعدد انفرادی حصوں پر مشتمل پیچیدہ ساختوں والے فوری تیار کپڑوں کی مصنوعات تیار کرنے والے پیداواری کے لیے بھی سند کے اخراجات قابل برداشت رہ سکتے ہیں۔
  • OEKO-TEX® ECO PASSPORT کے مطابق سند یافتہ کپڑے  کیمیائی مواد کا استعمال STANDARD 100 اور LEATHER STANDARD کے مطابق نقصان دہ عوامل کے لیے جانچ اور STeP ( کپڑےاور چمڑے کی مستحکم پیداوار) بزریعہ OEKO-TEX®   کے مطابق پیداوار کی فضا کی تصدیق میں شامل وقت، کوشش اور خرچ کو کم کرتا ہے۔ دونوں نظام کسی متعلقہ ضرر رساں عامل کے استثنیٰ کی فہرست (RSL/MRSL) کے ساتھ تعمیل کے ثبوت کے طور پر ECO PASSPORT کو قبول کرتے ہیں۔
  • اگر آپ کی مصنوعات نقصان دہ عوامل کے لیے  STANDARD 100 بزریعہ  OEKO-TEX®کے مطابق جانچ ہو گئی ہیں اور آپ اس بات کی توثیق کے لیے STeP (کپڑے اور چمڑے کی مستحکم پیداوار ) تصدیقی عمل کا استعمال کرتے ہیں کہ آپ کے پیداوار کے مراکز میں پیداواری عمل ماحول دوست اور سماجی طور پر ذمہ دارنہ ہیں، تو پھر آپ اپنی مصنوعات کو OEKO-TEX® MADE IN GREEN نشان، سے نشان زد کرنے کے حقدار ہیں
  • کپڑے فراھمی کے زرائع میں پیداوار کے مستحکم مراکز کے لیے STeP (کپڑے اور چمڑے کی مستحکم پیداوار ) بزریعہ by OEKO-TEX® تصدیقی عمل پائیداری کی سطح کا کُلی ادراک فراہم کرنے کے لیے ادارے کا مجموعی طور پر جائزہ لیتی ہے۔ درج ذیل ماڈیول شامل ہیں:
    • کیمیائی مواد کا انتظام
    • ماحولیاتی کارکردگی
    • ماحولیاتی انتظام
    • سماجی ذمہ داری
    • پیشہ ورانہ صحت و تحفظ
    • معیار کا انتظام

    سند انفرادی ماڈیول کی ترتیبِ نزولی اور تمام ماڈیول کی مجموعی ترتیبِ نزولی کو درج رکھتا 

کچھ خصوصی فوائد جن سے محروم نہیں رہا جانا چاہیئے۔

  • کپڑےکی قدر کی تخلیقی سلسلے کے ہر مرحلے کے دوران معیار کی یقین دہانی
  • گزشتہ اسناد کے منظم استعمال کے ذریعے اخراجات کی بچت
  • OEKO-TEX® سند کے ساتھ فراہم کنندہ کا آسان انتخاب
  • استحکام کے انفرادی اہداف کی اضافہ جاتی اور منظم کامیابی (کیمیائی مواد کا نظم، ضرر رساں عوامل کے لیے مصنوعات کی جانچ پیداوار کے ماحول دوست طریقہ ہائے کار اور سماجی طور پر ذمہ دارانہ کام کی فضا، فراہمی کے سلسلے  کا شفاف نظام، مستحکم زرائع، گرین پیس ڈیٹاکس مہم کے اہداف کی کامیابی)