بند کریں

پائیدار ٹیکسٹائل اور چمڑے کی پیداوار

مزید جاننے کے لیے براہ کرم ذیل میں سے ایک عنوان کو منتخب کریں۔

STeP کیا ہے؟

OEKO-TEX® STeP کا مطلب "کپڑے اور چمڑے کی مستحکم پیداوار" ہے اور یہ ایسی کپڑے اور چمڑے کی فراہمی کےسلسلے کے ساتھ ساتھ پیداواری کے مراکز کے لیے پیداواری عمل ہے جو اپنے ماحول دوستانہ اور سماجی طور پر ذمہ دارانہ کام کی فضا کو یقینی بنانا اور اس کی مواصلت شفاف طور پر کرنا چاہتے ہیں۔

آن لائن فارم پُر کرتے وقت براہ کرم HOHENSTEIN کو اپنی پارٹنر لیبارٹری کے طور پر منتخب کریں۔

مزید تفصیلات

دستیاب دیگر تصدیق نظام کے مقابلے میں، STeP خصوصی طور پر کپڑے اور چمڑے کی صعنت کی ضروریات کے عین مطابق بنایا گیا ہے۔ ماڈیولر اور کلیّت کے نظریے کی بنیاد پر، STeP مستحکم پیداواری عمل کے تمام ضروری پہلوؤں کی چھان بین کرنے کے ذریعے پوری فراہمی کے سلسلے کے ساتھ ساتھ پیداواری کے مراکز کے جامع تجزیے اور جائزے کو یقینی بناتا ہے۔ STeP  تصدیق کے چھ ماڈیولز میں درج ذیل شامل ہیں:

ادارے کی جانب سے آن لائن جائزہ انجام دیے جانے کے بعد، ہمارے آڈیٹرز مراکز میں  فراہم کردہ ڈیٹا کی تصدیق کرتے ہیں۔ سند پر، پیداواری کے مرکز کی جانب سے حاصل کردہ استحکام کے درجے کو ایک شفاف تین مراحل پر مشتمل اسکورنگ نظام کے ذریعے دکھایا جاتا ہے، جس میں ہر ایک ماڈیول اور مجموعی طور پر ادارے کے حوالے سے نتائج کو درج فہرست کیا جاتا ہے

      STeP تصدیقی عمل کیسے آپ کی مدد کر سکتی ہے؟

      STeP تصدیقی عمل پیداواری اداروں، برانڈز اور ریٹیلرز کو ماحول کے لیے موافق پیداواری کے طریقہ ہائے کار، سماجی طور پر ذمہ دارانہ کام کی فضا، اور اپنی فراہمی کے سلسلے پیداواری کے مراکز میں کارکن کی حفاظت کا انتظام کرنے اور مسلسل بہتر بنانے کی اجازت دیتی ہے۔ فریق ثالث کی تصدیق ، STeP معیار کے لیے باقاعدہ اپ ڈیٹس اور تصدیقی عمل کے ذرائع ٹول کی جانب سے فراہم کردہ پیمائش کے عمل سند یافتہ پیداواری اداروں کو انکی مسابقتی حہسیت کو کائم رکھنے میں مدد دیتی ہے جو اثر پذیر پیداوارکے طریقہ کارکے ذریعے حاصل کردہ ہے

       

      بنیادی حقائق

      میعاد

      STeP سند کو پیداواری کے مرکز کے کامیاب آڈٹ کیے جانے کے بعد جاری کیا جاتا ہے اور یہ تین سال کی مدت تک درست رہتا ہے۔ اس مدت کو دوبارہ کامیاب تصدیقی عمل کے بعد اضافی تین سالوں کے لیے ہمیشہ بڑھایا جا سکتا ہے۔ اگر تصدیقی عمل کے عمل کے دوران کسی بھی موقع پر مسائل کی شناخت ہوتی ہے، تو  OEKO-TEX® STeP (کپڑے اور چمڑے کی مستحکم پیداواری) سند منسوخ ہو سکتی ہے۔

      ہدفی گروپ

      STeP تصدیقی عمل کپڑے اور چمڑے کی ٖفراہمی کے سلسلے کے ساتھ ساتھ پیداوار کے ایسے ہر مرکز کے لیے کھلی ہے جو اپنی پیداوار اور کام کی فضا کا تجزیہ اور جائزہ لینا چاہتے ہیں ۔

      • خشک اسپننگ، ٹوسٹنگ اور متعلقہ طریقہ ہائے کار
      • گیلی اسپننگ اور متعلقہ طریقہ ہائے کار
      • کپڑا بنانا، بُننا، کھڈی کے علاوہ پیداوار اور متعلقہ طریقہ ہائے کار
      • رنگنا، پرنٹ کرنا، اختتامی عمل، تہہ چڑھانا اور متعلقہ طریقہ ہائے کار
      • کاٹنے، سینے اور متعلقہ طریقہ ہائے کار کے ذریعے چیزیں بنانا
      • بیم ہاؤس
      • گہرا کرنا
      • دوبارہ گہرا کرنا، رنگنا، چمڑے کو نرم بنانا
      • چمڑے کی تیاری کا آخری مرحلہ
      • چمڑے کی مصنوعات تیار کرنا
      • لوازمات کی پیداواری عمل (مثلاً اپس، بٹنز، لیبلز)
      • فوم اور میٹرسز کی پیداواری عمل
      • کپڑے اور چمڑے کی نقل و حمل
      • دیگر (مثلاً غیر زرعی ریشے کی پیداوار)

      STeP تصدیق عمل فی الوقت زرعی طریقہ ہائے کار جیسا کہ کپاس کی کاشت یا بھیڑ کی اون کی پیداواری اور بعد کے مراحل جیسا کہ آمدورفت کے لیے دستیاب نہیں۔

      معیار / تقاضے

      STeP تصدیقی عمل کو چھ ماڈیولز میں ماحولیاتی اور سماجی معیار کی تعمیل درکار ہوتی ہے۔ کم سے کم تقاضوں میں درج ذیل شامل ہیں:

      کیمیائی مواد کا نظم

      • موزوں کیمیائی مواد کے نظام کا تعارف
      • محدود کردہ پیداوار کیے جانے والے عوامل کی فہرست (MRSL) کی تعمیل
      • کیمیائی مواد کو سنبھالنے کی باقاعدہ تربیت (بنیادی اور جدید)
      • استعمال شدہ کیمیائی مواد اور ان سے متعلقہ خطرات کی شفاف مواصلت اور کنٹرول
      • کیمیائی مواد کے استعمال کی نگرانی، کیمیائی مواد اور امدادی اشیاء کا حصول اور ان کو اسٹور کرنا اور استعمال کرنا

      ماحولیاتی کارکردگی

      • اقرار کردہ  قدروں کی ویلیوز کی تعمیل (گندا پانی، اخراج، وغیرہ)
      • ٹیکنالوجی کے تازہ ترین معیارات پر پورا اترنے کے لیے پیداواری نظام اور آلات کا استعمال
      • وسائل کا تسلی بخش استعمال
      • کاربن کے مجموعی اخراج میں کمی

      ماحولیاتی نظم

      • منظم ہم آہنگی کے لیے ماحولیاتی انتظام کے موجودہ نظام کا نفاذ اور ماحولیاتی حفاظت کے تمام اقدامات کا نفاذ
      • ماحولیاتی مقاصد کی تعریف
      • ماحولیاتی رپورٹس کی باقاعدہ تخلیق

      سماجی ذمہ داری

      • UN کی انسانی حقوق کی قرارداد اور ILO بنیادی محنت کے معیارات کے مطابق سماجی طور پر قابل قبول کام کی فضا کو یقینی بنانا
      • کام کی فضا کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے انتظامی اختئارات کا نفاذ
      • اوقات کار، تنخواہوں وغیرہ کے لیے سخت تقاضے کی تعمیل
      • مقامی اسٹیک ہولڈر کو شامل کرنا        

      پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت

      • تسلیم کردہ حفاظتی معیارات کا نفاذ (مثال: OHSAS 18001 پر مبنی)
      • کام کی جگہ پر  ذاتی حفاظتی سامان پر حفاظت یقینی بنانے کے لیےاقدامات
      • عمارات اور پیداواری پلانٹ کے پلانٹس کی حفاظت کو یقینی بنانا (مثلاً تعمیراتی اقدامات، بچ نکلنے کے منصوبوں، پیداواری کے مقامات کی علیحدگی، وغیرہ کے ذریعے)

      معیار کا نظم

      • 9001 اور دیگر کام کے طریقوں کے مطابق QM نظام کا نفاذ
      • اشیاء اور تیارشدہ مصنوعات کے بہاو کے حوالے سے قابل شناخت ذمہ داری اور مناسب دستاویز کی قماقت
      • مزید درپیش انتظامی مسائل جیسا کہ خطرے کا نظم اور کارپوریٹ گورننس، بشمول انسداد بدعنوانی اور کمپنی کے ضابطہ ہائے اخلاق

      تصدیقی عمل کا عمل

      • درخواست
        درخواست دہندہ OEKO-TEX® ویب سائٹ پر آن لائن درخواست فارم مکمل کرے گا۔ براہ کرم فراہم کردہ اس شعبے میں Hohenstein منتخب کریں جہاں آپ اس ادارے کا انتخاب کر سکتے ہیں جس کے ساتھ آپ کام کرنا چاہتے ہیں۔
      • جائزہ
        درخواست دہندہ آن لائن سوالنامہ مکمل کرے گا اور جہاں ضرورت ہوئی وہاں نظام میں تمام ضروری ثبوت فراہم کرے گا۔
      • Hohensteinکی جانب سے تجزیہ
        ہم درخواست دہندہ کی جانب سے جمع کردہ تمام معلومات اور ڈیٹا کا جائزہ لیتے ہیں۔.
      • آن سائٹ آڈٹ
         ہمارا STeP آڈیٹر متعلقہ پیداواری کے مراکز میں درخواست دہندہ کے ڈیٹا کی پر سائٹ تصدیق کرتا ہے۔
      • جائزہ
        ہمارا STeP آڈیٹر تفصیلی رپورٹ تیار کرتا ہے اور درخواست دہندہ کو درستگی کے ضروری اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔
      • سند کا اجراء
        ہم آپ کے لیے حتمی رپورٹ اور STeP (کپڑے اور چمڑے کی مستحکم پیداوار) سند جاری کرتے ہیں۔

      STeP (کپڑے اور چمڑے کی مستحکم پیداوار) تصدیق کا عمل

      OEKO-TEX® ویب سائٹ پر STeP تصدیقی عمل کے لیے درخواست دیتے وقت، ادارے کے طور پر HOHENSTEIN کو بیان کریں جس کے ساتھ آپ کام کرنا چاہیں گے۔ اگر آپ کو کوئی مدد درکار ہو تو ہم سے رابطہ کریں!ابھی

      آپ کے فائدے ایک نظر میں

      • STeP تصدیق کا عمل خاص طور پر کپڑے چمڑے اور ملبوسات کی صنعتوں و کے حالات کے مطابق بنایا گیا ہے ۔
      • STeP پائیداری پیداوار حالات کے جامع تجزیے اور جائزے کی معاونت کرتا ہے۔
      • STeP پوری فراہمی کے سلسلے میں موجود عید پیداواری اداروں کو پیداواری عمل میں کارکردگی بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے
      • STeP مسلسل پیداواری کے مراکز کی ماحولیاتی کارکردگی اور کام کی فضا کو بہتر بناتا ہے۔
      • عالمی برانڈز اور ریٹیلرز کے زیر استعمال، STeP ایسے خود مختار تصدیق شدہ فراہم کندہ کی تلاش میں مدد کرتا ہے جو ماحولیاتی حفاظت اور سماجی ذمہ داری کے تقاضوں پر پورا اترتے ہیں۔
      • سند پر توضیحی اسکورنگ کے حوالے سے، STeP (کپڑے اور چمڑے کی مستحکم پیداواری) واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ کن زیر کارروائی مقامات کو مزید بہتری کی ضرورت ہے۔
      • علاوہ ازیں، STeP تصدیق عمل  کے شفاف کلیدی کارکردگی کے اشارے آپ کو پیداواری مراکز میں ممکنہ خطرات کی شناخت کے لیے فعال کرتا ہے۔
      • STeP فراہمئ کے سلسلے کا تصدیق عمل اور صارفین (لیبل MADE IN GREEN) کے لیے استحکام کی کوششوں کی درست دستاویز بندی فعال کرتا ہے۔
      • STeP آزاد تصدیق کے ذریعے نئی منڈیوں میں داخل ہونے کے لئے لئے شراکت اداروں کو اعتماد کی فضا فراہم کرنا ہے ۔

      ڈاؤن لوڈز